سینئر صحافی حسین نقی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مرحوم کی نماز جنازہ آج اتوار دوپہر ساڑھے 12 بجے جامعہ المنتظر، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ 

November 22, 2026 · قومی
سینئر صحافی حسین نقی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سینئر صحافی حسین نقی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے سینئر صحافی، آزادی صحافت اور انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی آج صبح لاہور میں 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر صحافتی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں سوگ کی فضا ہے۔

حسین نقی لاہور پریس کلب کے  ممبر جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے سابق خزانچی اور موجودہ کونسل ممبر تھے۔ انہیں پاکستان کی صحافتی تاریخ میں ایک توانا آواز اور نئی نسل کے صحافیوں کے لیے استاد اور مشعل راہ سمجھا جاتا تھا۔

1936ء میں لکھنؤ میں پیدا ہونے والے حسین نقی قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور منتقل ہو گئے۔ انہوں نے ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ زمانہ طالب علمی ہی سے ترقی پسند طلبہ سیاست میں سرگرم رہے اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے وابستہ ہوئے۔

حسین نقی نے ایوب خان کے مارشل لا کے خلاف مزاحمت کے دوران قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوری جدوجہد، انسانی حقوق اور آزادی صحافت کے لیے وقف کیے رکھی۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج اتوار دوپہر ساڑھے 12 بجے جامعہ المنتظر، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔