چونیاں،فصل میں داخل ہونے پر ظالموں نے بے زبان بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں

انسانیت سوز واقعہ، ملزمان کیخلاف شدید غم و غصہ، فوری نوٹس کا مطالبہ

November 22, 2026 · قومی
چونیاں،فصل میں داخل ہونے پر ظالموں نے بے زبان بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں

چونیاں،فصل میں داخل ہونے پر ظالموں نے بے زبان بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں

پنجاب کے شہر چونیاں میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر فصل میں داخل ہونے پر ایک بے زبان بھینس کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق چونیاں کے علاقے کوٹ گاما میں ایک بھینس راستے سے گزرتے ہوئے مبینہ طور پر محمد خوشی کی فصل میں داخل ہو گئی تھی۔ اس بات پر طیش میں آکر بااثر افراد نے بے زبان جانور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ٹانگیں کاٹ دیں۔ اس بہیمانہ فعل کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

متاثرہ بھینس کے مالک محمد طارق نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقہ مکینوں اور شہریوں نے ڈی پی او قصور سے اس دلخراش واقعے کی شفاف تحقیقات کروانے اور اس ظلم میں ملوث تمام ذمہ داروں کے خلاف کڑے قانونی اقدامات اٹھانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔