معدنیات پر قبضے یا خفیہ ایجنڈے کیلئے بھیجا گیا ہوں تو میری تنخواہ حرام ہو،کور کمانڈر پشاور

کسی خفیہ ایجنڈے یا معدنیات پر قبضے کے مقصد سے وہاں نہیں آئے اور ایسی کسی نیت کی صورت میں اللہ تعالیٰ انہیں دنیا اور آخرت میں سزا دے

November 22, 2026 · امت خاص
معدنیات پر قبضے یا خفیہ ایجنڈے کیلئے بھیجا گیا ہوں تو میری تنخواہ حرام ہو،کور کمانڈر پشاور

معدنیات پر قبضے یا خفیہ ایجنڈے کیلئے بھیجا گیا ہوں تو میری تنخواہ حرام ہو،کور کمانڈر پشاور

میرانشاہ: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر نے قبائلی عمائدین کے جرگے میں خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلانے، معدنیات پر قبضہ کرنے یا کسی خفیہ ایجنڈے کے تحت بھیجا گیا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کی دنیا اور آخرت برباد کرے

قبائلی مشران کے سامنے اجتماعی دعا کے دوران لیفٹیننٹ جنرل نعیم اختر نے کہا کہ اگر ان کی تعیناتی کا مقصد خیبرپختونخوا کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے تو ان کی تنخواہ حرام ہو۔

انہوں نے دعا میں کہا کہ اگر خیبرپختونخوا انہیں پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر جتنا عزیز نہیں تو ان کی تنخواہ حرام ہو۔

کور کمانڈر پشاور کا کہنا تھا کہ وہ کسی خفیہ ایجنڈے یا معدنیات پر قبضے کے مقصد سے وہاں نہیں آئے اور ایسی کسی نیت کی صورت میں اللہ تعالیٰ انہیں دنیا اور آخرت میں سزا دے۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین نے ان کی گفتگو سنی۔ جرگے میں شرکت اور خصوصی دعا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہے۔