شہر میں 12 مئی کا واقعہ دہرانے نہیں دیں گے، مرتضیٰ وہاب

سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے، امن سے کاروبار چمکے گا، میئر کراچی

November 22, 2026 · قومی
شہر میں 12 مئی کا واقعہ دہرانے نہیں دیں گے، مرتضیٰ وہاب

شہر میں 12 مئی کا واقعہ دہرانے نہیں دیں گے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں دوبارہ 12 مئی کا دن نہیں ہونے دیں گے۔ سیاسی ڈائیلاگ ہمیشہ جاری رہنا چاہیے اور تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہی پوشیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شہر میں کوئی سڑک بند نہ ہو، افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھایا جائے اور نئی نسل کو امید کی کرن دکھائی جائے۔ اس سال شہر بھر میں 165 سڑکیں از سر نو تعمیر کی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی بلا تفریق اور بلا تعصب عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

تقریب کے دوران میئر کراچی نے کہا کہ ماضی کے برعکس آج کے ایم سی عملی طور پر کام کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ امن کے قیام سے ہی کاروبار کو فروغ ملے گا اور تعصب کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ ہم ایک ایسا کراچی چاہتے ہیں جہاں خوف کا نام و نشان نہ ہو، بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ بند ہو اور بھتے کی پرچیاں دینے کا دور ختم ہو۔