بھارت سے دہشت گردی پربات شواہد کے ساتھ ہوگی ، مصدق ملک

کسانے سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا، پاکستان کئی بار بھارت سے دہشت گردی کے ثبوت مانگ چکا ہے، بھارتی میڈیا سے گفتگو

November 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت سے دہشت گردی پر جب بھی بات ہوگی شواہد کے ساتھ ہوگی۔

بھارت میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت سے دہشت گردی پر بات ہوگی اور ضرور ہوگی، لیکن جب بھی ہوگی، شواہد کے ساتھ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، پورا خطہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، مسئلے کو مل کر ختم کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اُکسانے سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا، پاکستان کئی بار بھارت سے دہشت گردی کے ثبوت مانگ چکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھی دہشت گردی کے ثبوت ہیں، شواہد دو طرفہ طور پر یا کسی مناسب فورم کے ذریعے بھی دیے جاسکتے ہیں۔

سینیٹر مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ وہ دو طرفہ معاملات پر بات کرنے بھارت نہیں آئے، جب دو طرفہ معاملات پر بات کرنے بلائیں گے تو ان پر بھی بات کریں گے۔