کےپی حکومت کو 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں سے 10 ارب روپے موصول

ترقیاتی فنڈز کی پہلی قسط سے ترقیاتی منصوبوں پر کام آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ، مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور

November 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ کےپی حکومت کو 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں سے 10 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں۔

اپنے بیان میں ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کو ترقیاتی پیکج کے تحت 10 ارب روپے جاری کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی پہلی قسط سے ترقیاتی منصوبوں پر کام آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ فنڈز کو عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری کےلیے استعمال کیا جائے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر شفافیت اور بروقت عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو ترقیاتی فنڈز کے ثمرات عملی طور پر نظر آنے چاہئیں۔