امریکی صدر کی پریس کانفرنس میں خاتون رپورٹر سے تلخ کلامی

ناپسندیدہ سوال پر غصہ، آپ بدتمیز خاتون ہیں، نفاذِ ضابطہ پر زور دیا

November 23, 2026 · اہم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر میڈیا کے نمائندوں کے سوالات پر شدید برہم ہو گئے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کے سوال پر صدر ٹرمپ طیش میں آ گئے اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بدتمیز خاتون ہیں اور آپ کو پچھلی صف میں ہونا چاہیے تھا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی کا یہ پہلا واقع نہیں ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ شاید ہی کوئی ایسا دن گزرتا ہو جب امریکی صدر کسی رپورٹر کے ناپسندیدہ سوال پر برہم نہ ہوتے ہوں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے میڈیا کے ساتھ اس قسم کے سخت رویے کو سیاسی حلقوں میں موضوعِ بحث بنایا جا رہا ہے۔