پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے پرانا بحال کرنے کافیصلہ

صوبائی محکمہ کھیل کو ہدایت جاری

November 23, 2026 · اسپورٹس
پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے پرانا بحال کرنے کافیصلہ

پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے پرانا بحال کرنے کافیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کرنے کے لیے محکمہ کھیل کو ہدایت جاری کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کا نام تبدیل کررہے ہیں ہم کسی پارٹی کی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کریں گے۔

تحریک انصاف کی حکومت میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھ دیا گیا تھا جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے بھی دی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے محکمہ کھیل کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، اسٹیڈیم کے نام کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ نیا نام کیا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل سے قبل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہناہے کہ عمران خان اسٹیڈیم کا نام تبدیل کریں گے، ارباب نیاز اس صوبے کی شخصیت تھیں ان کی کھیل کے لیے خدمات تھیں لیکن ہم پیپلزپارٹی کی کسی شخصیت کے نام سے اسٹیڈیم کو منسوب نہیں کریں گے۔