ٹا ئی ٹینک پر بچ جانے والی خاتون کی انگوٹھی ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ میں فروخت
ولٹ شائر کاؤنٹی کے شہر ڈیوائزز میں نیلامی
تصویر: سوشل میڈیا
بحری جہاز ’’ٹائی ٹینک‘‘ کے غرق ہونے کے حادثے میں بچ جانے والی مشہور ترین خواتین میں سے ایک کے زیر استعمال رہنے والی ہیرے کی انگوٹھی ایک کھلی نیلامی میں 1 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ اسٹرلنگ (1 لاکھ 65 ہزار ڈالر) میں فروخت کر دی گئی ہے۔
لوسی لیڈی ڈف گورڈن اس وقت یک نگینہ ہیرے کی یہ انگوٹھی پہنے ہوئے تھیں جب مسافر بردار بحری جہاز 15 اپریل 1912ء کو اپنے پہلے ہی سفر کے دوران غرق ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں تقریباً 1500 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔یہ انگوٹھی ان کے پاس موجود غیر معمولی جذباتی و معنوی قدر رکھنے والا واحد زیور تھی جو جہاز ڈوبنے کے اس ہولناک سانحے میں محفوظ رہی۔
یہ انگوٹھی ڈف گورڈن کی براہ راست اولاد میں سے ایک فرد کے ذریعے فروخت کی گئی ہے، اس سے قبل یہ انگوٹھی لیڈی ڈف گورڈن کے پوتے جان، تھرڈ ارل آف ہالسبری کو بطور تحفہ دی گئی تھی جو برطانوی پارلیمنٹ کے ایک آزاد نوبل رکن اور سائنس دان بھی تھے۔ان کی وفات کے بعد یہ انگوٹھی خاندان کے ذاتی نوادرات میں شامل رہی جسے خاندان نے برسوں تک نہایت عزیز رکھا۔
ڈف گورڈن خاندان کے افراد اسے ’’ٹائی ٹینک کی انگوٹھی‘‘ کہہ کر پکارتے تھے , خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ان کی منگنی کی انگوٹھی تھی۔
انگوٹھی ولٹ شائر کاؤنٹی کے شہر ڈیوائزز میں نیلام گھر ’’ہنری ایلڈریج اینڈ سن‘‘ کے زیر اہتمام منعقدہ نیلامی میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ۔