پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
فی لٹر پٹرول کی قیمت 319 روپے ہوگئی ، ڈیزل 357 روپے فی لٹر پر برقرار
November 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں تین روپے کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 319 روپے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے 357 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 24 نومبر تک کے لیے ہوگا۔