اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ فضائی حملے، انروا ملازم سمیت 4 فلسطینی شہید

تازہجارحیت، جبالیہ کیمپ اور مغربی غزہ کو نشانہ بنایا گیا، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

November 24, 2026 · بام دنیا
اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ فضائی حملے، انروا ملازم سمیت 4 فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ فضائی حملے، انروا ملازم سمیت 4 فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جن کے تازہ ترین نیتجے میں ایک انروا ملازم سمیت 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹس اور فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق تازہ کارروائیوں میں جبالیہ کیمپ میں پانی کے کنویں پر کام کرنے والا انروا کا 35 سالہ ملازم بھی شہید ہو گیا، جبکہ مغربی غزہ میں ایک چلتی گاڑی پر ہونے والے فضائی حملے میں 2 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔ انروا کے ترجمان نے اپنے ادارے کے کارکن کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2025ء کے دوران جنگ بندی کے اعلان کے باوجود قابض افواج کی جانب سے مسلسل جاری جارحیت کے نیتجے میں اب تک 1,679 فلسطینی شہید اور 6,100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طور پر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 74,746 ہو چکی ہے، جبکہ امدادی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے 851 لاشیں بھی برآمد کی ہیں۔ اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اب تک 176,234 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور اس وقت بھی قابض فوج کا غزہ کے تقریباً 2 تہائی حصے پر کنٹرول برقرار ہے۔