درآمدی گندم کا ایک اورجہاز کراچی پہنچ گیا۔ فلورملز کو براہ راست اٹھانے کی اجازت
شپ کے جی ٹی ایم ایل ٹرمینل پر برتھ ہو گیا
درآمدی گندم کے 2 لاکھ ٹن سے زائد ذخائر کی آمد کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
کراچی پورٹ پر درآمدی گندم کا ایک اور جہاز پہنچاہے،صوبہ سندھ میں آٹا قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔فلور ملز کو منتقلی کا عمل شروع ہو گیا۔
سندھ کے لیے 54 ہزار 821 ٹن درآمدی گندم لے کر ایک اور بحری جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو ا، رومانیہ سے آنے والا جہاز ایم وی یانگ ژی الفا کے جی ٹی ایم ایل ٹرمینل پر برتھ ہو گیا ۔گندم کی اَن لوڈنگ جلد شروع کی جائے گی۔کراچی کی تمام فلور ملز کو 5 ہزار بوریاں فراہم کی جائیں گی
سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو روزانہ 5 ہزار ٹن گندم اٹھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، فلور ملز کو بھی پورٹ سے براہ راست درآمدی گندم اٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔
، محکمہ خوراک سندھ نے درآمدی گندم کے آٹے کا ایکس مل نرخ 138 روپے فی کلو مقرر کیا ہے، اور فلور ملز کو سرکاری گندم کا آٹا مقررہ نرخ پر فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی )کی درآمدی گندم کی کراچی کی فلور ملز کو منتقلی کا عمل شروع ہو گیا، 54 ہزار 821 ٹن گندم کی آمد سے سندھ میں سرکاری گندم کی فراہمی بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔