مانچسٹر کے قبرستان سے کتبے اور گلدان چوری کرنے کی انوکھی واردات

20 ہزار پاؤنڈز سے زائد مالیت کی یادگاری اشیا لوٹ لی گئیں

November 26, 2026 · چشم حیرت
تصویر: مانچسٹر ایوننگ نیوز

تصویر: مانچسٹر ایوننگ نیوز

برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے قبرستان میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے، نامعلوم چور قبروں پر نصب یادگاری تختیاں اور قیمتی گلدان چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مانچسٹر ایوننگ نیوز کے مطابق ،چور اسٹاک پورٹ میں ریڈ ہاؤس لین پر واقع سینٹ مارکس چرچ کے قبرستان سے 20 ہزار پاؤنڈز سے زائد مالیت کی یادگاری اشیا لوٹ کر فرار ہوئے۔

100 قبروں کی یادگاری تختیاں غائب ہیں، جس کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق چور قبروں پر لگی فولادی تختیاں اور قیمتی گلدان بھی لے اڑے۔ 80 گلدان غائب ہیں۔

بچ جانے والی کچھ تختیوں کے کنارے ٹوٹے اور چٹخے ہوئے ہیں۔گرجا گھر کے ایک رضاکار نے ان غائب اور ٹوٹی پھوٹی تختیوں کا پتا لگایا۔

واردات کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی،اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے قبرستان میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔