آئرلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

تاریخی دورہ، چھ وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے، تمام مقابلے لاہور میں ہوں گے۔

November 26, 2026 · اسپورٹس
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پاکستان کا دورہ کرے گی - فوٹو: فائل

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پاکستان کا دورہ کرے گی - فوٹو: فائل

 

آئرلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ،آئرلینڈ کے اس دورے کے دوران مجموعی طور پر چھ وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے اور سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ڈے میچز کے طور پر منعقد ہوں گے۔

پی سی بی کے شیڈول کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری 2027 کو لاہور پہنچے گی جہاں وہ پاکستان شاہینز کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 13 جنوری، دوسرا 15 جنوری اور تیسرا 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد آئرلینڈ کی قومی ٹیم پاکستان کیمرہ ٹیم کے خلاف تین میچوں کی آفیشل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں مد مقابل ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 20 جنوری، دوسرا 22 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 24 جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ حلقوں کی جانب سے آئرلینڈ کی ٹیم کے اس پہلے دورے کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ ماہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی گئی ون ڈے سہ ملکی سیریز اپنے نام کی تھی۔