ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز:پاکستان اے اور بنگلہ دیش اے آج سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

November 27, 2026 · اسپورٹس
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز:پاکستان اے اور بنگلہ دیش اے آج سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز:پاکستان اے اور بنگلہ دیش اے آج سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے

دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اے اور بنگلہ دیش اے کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم مقابلہ آج 27 نومبر کو دوحہ میں کھیلا جائے گا، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت کی درگت بنا دی ، فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان اے کی ٹیم سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی کی کوشش کرے گی، جبکہ بنگلہ دیش اے بھی فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اترے گی۔

پاکستان اے کی جانب سے حیدر علی اور عبدالصمد بیٹنگ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جبکہ بولنگ کے شعبے میں سفیان مقیم اور معاذ صداقت سے اچھی کارکردگی کی توقع ہوگی۔