بنگلہ دیش اے کا پاکستان اے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

دوحہ میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ مقابلے میں دونوں ٹیمیں فائنل تک رسائی کے لیے میدان میں اتری ہیں۔

November 27, 2026 · اسپورٹس
بنگلہ دیش اے کا پاکستان اے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

بنگلہ دیش اے کا پاکستان اے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

بنگلہ دیش اے نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوحہ میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ مقابلے میں دونوں ٹیمیں فائنل تک رسائی کے لیے میدان میں اتری ہیں۔

میچ کے ابتدائی لمحات میں بنگلہ دیش اے نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ پہلے 4 گیندوں کے اختتام پر ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنائے۔ محمود الحسن جوئے 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جبکہ کپتان سیف حسن نے ابھی اپنا کھاتہ نہیں کھولا تھا۔

پاکستان اے کی جانب سے علی رضا نے ابتدائی اوور کرایا اور 4 گیندوں پر 7 رنز دیے، تاہم انہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

پاکستان اے نے اس اہم مقابلے کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں شمائل حسین، معاذ صداقت، روحیل نذیر، حسن نواز، عبدالصمد، فرحان یوسف، محمد عمران، شہزیب خان، احمد دانیال، سفیان مقیم اور علی رضا کو شامل کیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش اے کی ٹیم میں محمود الحسن جوئے، سیف حسن، شہادت حسین، عفیف حسین، مہیدول اسلام انکون، صابر رحمان، راکب الحسن، ریپن مونڈول، اقبال حسین ایمون، ایس ایم مہروب اور محمد روبیل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے اس دوسرے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائے گی۔