خیبر میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 6 پولیس اہلکار زخمی

سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی ، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا

November 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

خیبر: ضلع خیبر کے علاقے ملوارڈ، اکاخیل میں پولیس کی جانب سے کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ملوارڈ، اکاخیل میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران وہاں موجود مسلح دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کھول دیا جس پر پولیس کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر موقع سے نکال کر بہتر طبی امداد کی فراہمی کے لیے پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔