صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع، سیاسی حلقوں میں خصوصی اہمیت

November 27, 2026 · قومی

صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ جائیں گے۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

سیاسی حلقوں میں صدر مملکت اور چوہدری شجاعت حسین کی اس ملاقات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین ملکی سیاست میں مفاہمت، سیاسی رواداری اور مذاکرات کے حامی رہے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کا یہ دورہ دو روز پر مشتمل ہے، جبکہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ان کے دورے کے اہم پروگراموں میں شامل ہے۔