لاہور میں امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 میں مزید 3 روز کی توسیع

انتظامیہ کا اہم فیصلہ، دفعہ 144 کا نفاذ برقرار، تمام پابندیوں کا اطلاق فوری ہوگا

November 27, 2026 · قومی
لاہور میں امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 میں مزید 3 روز کی توسیع

لاہور میں امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 میں مزید 3 روز کی توسیع

لاہور میں سیکیورٹی خدشات اور عوامی امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 روز کی توسیع کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب اس پابندی کا نفاذ 26 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گا۔

انتظاریہ کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق ضلع لاہور میں کسی بھی مقام پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، ہر قسم کے جلوس اور غیر قانونی اجتماعات کیلیے لوگوں کو اکسانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے حساس اطلاعات کے پیش نظر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

نفاذ کے دائرہ کار سے کچھ شعبوں کو استثنیٰ بھی حاصل ہوگا۔ نوٹیفکیشن کی رو سے شادی بیاہ کی تقریبات، نمازِ جنازہ، تدفین اور عبادت گاہوں میں باقاعدہ عبادات کی ادائیگی پابندی سے مستثنیٰ ہوگی۔ اس کے علاوہ سرکاری و نیم سرکاری امور کی انجام دہی اور عدالتی کارروائیاں بھی ان پابندیوں سے بالاتر ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے شہر میں امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔