پٹرول کی قیمت میں مزید کمی ، ڈیزل کی قیمت برقرار

پٹرول کی قیمت 312 روپے فی لٹر مقرر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لٹر برقرار

November 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کر دی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

قیمت میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 312 روپے فی لٹر مقرر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لٹر برقرار رہی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 30 نومبر تک کے لیے ہوگا۔