چرچ ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،116رنز پر6 وکٹیں گر گئیں
یشسوی جیسوال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ کے ایل راہول 25، دیودت پڈیکل 21، کپتان شبمن گل 17، رشبھ پنت 23 اور واشنگٹن سندر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
چرچ ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،116رنز پر6 وکٹیں گر گئیں
بھارت کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 240 رنز درکار ہیں، جبکہ اس کی صرف چار وکٹیں باقی ہیں۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے یشسوی جیسوال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ کے ایل راہول 25، دیودت پڈیکل 21، کپتان شبمن گل 17، رشبھ پنت 23 اور واشنگٹن سندر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
دن کے اختتام پر دھرو جوریل 7 اور آکاش دیپ، انشول کمبوج، جسپریت بمراہ اور گرنور برار بیٹنگ کے لیے باقی ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے دو جبکہ کائل جیمیسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میٹ ہنری اور نیتھن اسمتھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی جانب سے آکاش دیپ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں، گرنور برار اور انشول کمبوج نے دو، دو جبکہ واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا، جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت اپنی پہلی اننگز کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کرے گا۔