مولانا فضل الرحمان کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کی اطلاعات

نجی سوسائٹی میں واقع رہائش گاہ کے اطراف سے پولیس کی نفری ہٹا لی گئی

November 28, 2026 · قومی

مولانا فضل الرحمان کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کی اطلاعات

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان لاہور کی نجی سوسائٹی میں واقع رہائش گاہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور کی نجی سوسائٹی میں واقع گھر نمبر 84 کے اطراف سے پولیس کی نفری ہٹا لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کے دائیں جانب صرف عام ٹریفک کی آمدورفت روکنے کے لیے رکاوٹ کھڑی کی گئی ہے۔