افغانستان میں اسکول کے قریب دھماکہ ٹی ٹی پی کا بارود پھٹنے سے ہوا: حبیب الرحمن حکمت یار
حزب اسلامی سربراہ کے بیٹے کا صورتحال پر تشویش کا اظہار
افغانستان میں اسکول کے قریب دھماکہ ٹی ٹی پی کا بارود پھٹنے سے ہوا:حبیب الرحمن حکمت یار
حزبِ اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمت یار کے صاحبزادے حبیب الرحمن حکمت یار نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ کے مرکز اسعد آباد میں ایک اسکول کے قریب ہونے والا خوفناک دھماکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مبینہ طور پر بارودی مواد تیار کرنے والے مرکز میں پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں حبیب الرحمن حکمت یار نے کہا کہ اسعد آباد شہر میں ‘اندسیر ہائی اسکول’ کے قریب ٹی ٹی پی سے منسوب دھماکہ خیز مواد بنانے والے مرکز میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت اور متعدد رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں طلبہ سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے رہائشی علاقوں اور تعلیمی اداروں کے قریب اس طرح کے خطرناک مراکز کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹھکانے عام شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔
په ډېرې خواشینۍ سره مو خبر ترلاسه کړ چې د کونړ ولایت په مرکز اسعدآباد ښار کې د اندسیر لېسې ته څېرمه د پاکستاني طالبانو (ټيټيپي) د چاودېدونکو توکو د جوړولو په یوه منسوب مرکز کې د چاودنې له امله، د لېسې ودانۍ او یو شمېر استوګنیز کورونه ویجاړ شوي او د لومړنیو راپورونو له مخې د زده…
— habiburrahman hekmatyar حبیب الرحمن حکمتیار (@HabibHekmatyar) November 28, 2026
حبیب الرحمن حکمت یار نے اس المناک واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ اور کنڑ کے سوگوار عوام سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔