مریم نواز نے باور کرادیا جہاز میرے پاس ہے، ٹوئٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب کا ری ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا صارف کے تبصرے پر ایموجی کے ذریعے ردعمل دیا
مریم نواز نے باور کرادیا جہاز میرے پاس ہے، ٹوئٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب کا ری ایکشن
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طیارے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارف کے دلچسپ تبصرے پر اپنے منفرد اور پرمزاح انداز میں ردعمل دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر علی رامے نامی صارف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک خصوصی طیارے کے دروازے پر کھڑی ہو کر ہاتھ ہلا رہی ہیں۔
صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ خصوصی طیارے کے دروازے سے ہاتھ ہلا کر گویا یہ باور کرایا کہ جہاز اب بھی میرا ہے اور میرے پاس ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس ٹوئٹ کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ری پوسٹ کیا اور کسی طویل تحریر کے بجائے محض ایموجی کا استعمال کیا، جس سے بظاہر انہوں نے صارف کے تبصرے کی تائید کی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 28, 2026
مریم نواز کا یہ مختصر مگر دلچسپ ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔