ڈی جی آئی ایس پی آر نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کا خصوصی دورہ

نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے، اور نوجوانوں کو ملکی ترقی، سلامتی اور استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

November 29, 2026 · قومی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کا خصوصی دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کا خصوصی دورہ

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر قومی سلامتی اور یکجہتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ قومی یکجہتی، ملکی سالمیت اور دشمن کے پروپیگنڈا کو مؤثر جواب دینے کے لیے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے، اور نوجوانوں کو ملکی ترقی، سلامتی اور استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

نشست کے دوران آئی بی اے کراچی کے طلباء و اساتذہ نے ملکی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ طلباء نے پاکستان کے خلاف دشمن کے منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔