ہری پور، بازار میں خواتین کے پرس سے رقم چوری کرنے والی 2 ملزم خواتین گرفتار

پولیس نے ملزم خواتین کے قبضے سے چوری کی گئی رقم برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دی، مقدمہ درج کر کے جیل بھجوادیا

November 29, 2026 · جرم وسزا
ہری پور، بازار میں خواتین کے پرس سے رقم چوری کرنے والی 2 ملزم خواتین گرفتار

ہری پور، بازار میں خواتین کے پرس سے رقم چوری کرنے والی 2 ملزم خواتین گرفتار

ہری پور: دن دیہاڑے خریداری کے لیے آنے والی خواتین کے پرس سے رقم چوری کرنے والی دو خواتین کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم خواتین کے قبضے سے چوری کی گئی رقم برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دی، جبکہ مقدمہ درج کرنے کے بعد دونوں کو جیل منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہری پور میں ڈی اسٹاپ کے قریب یحییٰ اسپتال کے ساتھ واقع باڑا مارکیٹ میں گزشتہ روز دو خواتین نے خریداری کے لیے آنے والی خواتین کے پرس سے مہارت کے ساتھ رقم نکال لی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

متاثرہ خواتین نے فوری طور پر تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزم خواتین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے چوری کی گئی رقم بھی برآمد کرکے متاثرہ خواتین کے حوالے کر دی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے دونوں ملزم خواتین کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھجوا دیا۔

متاثرہ خواتین کے اہل خانہ نے تھانہ سٹی پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی مقامات اور مارکیٹوں میں ایسی وارداتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔