راولپنڈی،بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق،دوسری شدید زخمی

پولیس نے فائرنگ کرنے والی مبینہ ملزمہ سائرہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

November 29, 2026 · جرم وسزا
راولپنڈی،بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق،دوسری شدید زخمی

راولپنڈی،بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق،دوسری شدید زخمی

راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر بچوں کی لڑائی کے تنازع نے خونی تصادم کی شکل اختیار کر لی، جہاں رشتہ دار خواتین کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والی مبینہ ملزمہ سائرہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی سے شروع ہونے والے تنازع کا نتیجہ ہے۔ گرجا روڈ پر خواتین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا اور مبینہ طور پر ایک خاتون نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری خاتون کے سینے میں گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزمہ سائرہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔