رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ فائنل: پاکستان شاہینزنے سری لنکا اے کو 217 رنز کا ہدف دیدیا

شاہ زیب خان 60 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،شامل حسین نے 40، روحیل نذیر نے 37 اور عبدالصمد نے 33 رنز بنائے

November 29, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان شاہینز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے، شاہ زیب خان 60 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

شامل حسین نے 40، روحیل نذیر نے 37 اور عبدالصمد نے 33 رنز بنائے، حسن نواز 9، فرحان یوسف 7، معاذ صداقت 5 جبکہ عمران رندھاوا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔