نواز کے بیان سے بھارت کے موقف کی تائید ہوئی: بھارتی وزیر دفاع

 

نئی دہلی،: بھارتی وزیر دفاع نِرملا ستھارامن نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملہ سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ یہ ایک سنجیدہ انکشاف ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیرِ دفاع نے کہا کہ نواز شریف کے اس بیان سے بھارت کے اس مؤقف کی تائید ہوتی ہے کہ ممبئی حملہ پاکستان سے کیا گیا تھا۔ ہمیں یقین ہے کہ اس حملے کے ذمے دار پاکستان میں ہیں اور اس معاملے پر ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔