کراچی: مرغی کی سپلائی بہتر ہونے پر قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ۔ برائیلر مرغی کا گوشت فی کلو 25 روپے سستا ہوکر 285 روپے فی کلو ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کنٹرول جنرل پرائسز کراچی ڈویژن نے برائیلر مرغی کی قیمت میں کمی کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ لسٹ کے مطابق زندہ برائیلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 16 روپے کمی ہوگئی جس کے بعد زندہ برائیلر مرغی 200 روپے سے کم ہوکر 184 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔ جبکہ پرائسز لسٹ میں برائیلر مرغی کا گوشت 25 روپے فی کلو سستا ہوگیا ہے جس سے برائیلر مرغی کا گوشت 310 روپے سے کم ہوکر 285 روپے فی کلو پر فروخت ہونے لگا ہے ۔