القاعدہ رہنما ایمن الظواہری نے امریکا کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا

واشنگٹن: القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے امریکی سفارتخانہ اسرائیل سے بیت المقدس منتقل کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور امریکا کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا ہے ۔ اپنے ایک وڈیو بیان میں انھوں نے کہا کہ امریکا کے اس اقدام سے مذاکرات اور صلح کا امکان ختم ہوگیا ہے ۔ انھوں نے اپنے وڈیو بیان میں اپنے حامیون سے کہا کہ وہ ہتھیار اٹھالیں ۔ ایمن الظواہری نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقدام سے یہ ثابت کردیا ہے کہ اب مذاکرات اور صلح کا وقت گززگی اور اب صرف جہاد کا راستہ رہ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن نے امریکا کو مسلمانوں کا دشمن اول قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔