بونیر پولیس کے مطابق بونیر کے علاقے ڈمبرے ڈھیری چینگلئی میں آثار قدیمہ کی غیرقانونی کھدائی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو آثار قدیمہ کی سائٹ پر غیرقانونی کھدائی کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان میں سے فرہاد علی خاور نامی شخص خود کو محکمہ آثار قدیمہ کا پراجیکٹ ڈائریکٹر ظاہر کر رہا تھا جس نے محکمے کی جانب سے مالک زمین کو دیا جانے والا تحریری نوٹس دکھایا۔پولیس کے مطابق جب محکمہ آثار قدیمہ کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کر دیا، جس پر چاروں جعلی اہلکار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔