کراچی:امریکی اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں قتل ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کا جسد خاکی امریکا سے پاکستان پہنچ گیا ۔کراچی ایئرپورٹ پر سبیکا شیخ کے جسد خاکی کو اے ایس ایف کے گارڈز نے سلامی دی جس کے بعد میت ان کے والدین کےحوالے کردی گئی جو اسے اپنے گھر لے گئے۔معصوم سبیکا شیخ کی تدفین صبح 9 بجے حکیم سعید گراؤنڈ گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی جس کے بعد شاہ فیصل کالونی کے قبرستان میں تدفین ہوگی۔