اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نےپریس کانفرنس میں نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ نواز شریف ہرمعاملے پر بات کرتےہیں لیکن منی ٹریل پر ایک بات بھی نہیںکرتے ، نواز شریف نے دیگر جرنیلوں کے خلاف بات کی لیکن انہوںنے ضیا الحق کے خلاف ایک جملہ بھی نہیںبولا ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے عدالت کے 128 سوالوں میں سے کسی ایک کا بھی ڈھنگ سے جواب نہیں دیا، وہاں عدالت کچھ پوچھتی رہی میاں صاحب طوطامینا کی وہی گھسی پٹی کہانیاں سناتے رہے، فواد چوہدری نے کہاکہ میاں صاحب پہلے’سوال گندم جواب چنا‘توکرلیتےہیں بعدمیں رونادھوناشروع کردیتےہیں۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کا شکوہ ہے کہ ان کےخلاف اسکینڈل کی تحقیقات کیوں ہوئی؟نوازشریف دوسرے کے لیے بہت برے جج اپنے لیے اچھے وکیل ہیں،نوازشریف کا بیانیہ ہے انہوں نے دوسرے کیساتھ جوکیا وہ درست ، دوسروں نےانکے ساتھ جوکیاوہ غلط ہے۔