پیپلز پارٹی نے دھرنے والوں کو اسلام آباد آنے میں مدد دی تھی۔مشاہد اللہ

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینئر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دھرنا دینے والوں کو اسلام آباد آنے میں مدد دی تھی اور جب دھرنا دینے والے اسلام آباد پہنچ گئے تو پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ کھڑ ی ہوگئی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بڑے کرب کے ساتھ ہماری قربانی دی تھی ۔ بیان دینے کے بعد پہلے چوہدری نثار کا فون آیا اور پھر پر ویز رشیدکا پیغام آیا ، بیان دینے کے بعد جب مجھے پتہ چلا کہ نواز شریف کو میرے بیان پر تحفظات ہیں تو پھر میں نے استعفیٰ دیدیا۔