ڈسکہ کی نہر میں نہاتے ہوئے 22سالہ نوجوان ڈوب کر ہلاک

ڈسکہ:ڈسکہ کی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر نوجوان ہلاک ہوگیا۔ریسکیو 1122نے تین گھنٹوں کی غوطہ خوری کے بعدنعش نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔ ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے نوجوان کے نہر ڈوبنے کی اطلاع پر 3 گھنٹوں کی غوطہ خوری کے بعد22 سالہ مزمل ولد محمد اکبر سکنہ مندرانوالہ کی نعش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔عینی شاہدین کے مطابق یہ پانچ لڑکے نہا رہے تھے مزمل تیز لہروں کی زد میں آیا تو باقی لڑکے اسکی مدد کرنے کی بجائے نہر سے نکل کر فرار ہو گئے۔