لگتاہے وزیراعلیٰ کا سی ایم ہاوس چھوڑنے کا ارادہ نہیں،نثااللہ زہری

اسلام آباد:بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ، حزب اقتدار کی جانب سے نامزد اراکین نے شرکت نہیں کی ،حکومت کی جانب سے نامزد تینوں ممبران کمیٹی میں پیش نہ ہونےپر اجلاس کچھ دیر بعد ختم کردیا گیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے حکومت کی جانب سے کوئی بھی پارلیمانی رکن نہیں آیا، اب اپنے تجویز کردہ چاروں نام اسپیکر کو دیں گے اور معاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھاکہ حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے، ہم بالکل آئین کے مطابق چلے ہیں، جو کچھ حکومت کی طرف سے کیا جارہا ہے وہ ٹھیک نہیں، لگتا ہے موجودہ وزیراعلیٰ کا سی ایم ہاوس چھوڑنے کا ارادہ نہیں۔