کوئٹہ ،پولیس وین پر دہشتگردوں کی فائرنگ،1اہلکارشہید

کوئٹہ:کوئٹہ میںاربا ب کرم خان روڈ پر پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سعید احمد لانگو موقع پر ہی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس وین ارباب کرم خان روڈ پر معمول کے گشت پر تھی کے گھات لگائے دہشت گردوں نے اچانک پولیس وین پر فائرنگ کردی ۔