لاہور: پنجاب کے ضلع خانیوال کے ایک گائوں میں مبینہ طور پر چوری کے الزام میں ایک شخص کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا گیا،میڈیا پر چلنے والےویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ کس طرح دیہاتیوں نے اپنی عدالت لگا کر کلہاڑیوں کے وار سے نوجوان کو قتل کردیا۔
جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول ڈکیٹی کررہا تھا اور دوران ڈکیٹی اس کو قتل کردیا گیا ۔جبکہ دوسری جانب مقتول کے ورثا کے مطابق لیاقت ڈاکو نہیں تھا تاہم ایک سال قبل بکری چوری کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا جس پر وہ دو ماہ جیل کی سزا بھی بھگت کے آگیا تھا لیکن بااثر افراد نے ذاتی رنجش پر پولیس کے ساتھ ملی بھگت سے انھیں قتل کردیا۔
واضح رہے کہ واقعہ خانیوال کے علاقے تھانہ چھب کالان کی حدود میں پیش آیا جہاں نوجوان لیاقت زخمی حالت میں ایک گھنٹے تک موت و زندگی کی کش مکش میں رہا اور بالاخرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔