پاکستان میں ا سٹیبلشمنٹ نے سیاستدان پیدا ہونے نہیں دیئے،جاوید ہاشمی

لاہور :سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ ا سٹیبلشمنٹ نے پاکستان میں سیاستدان پیدا ہونے ہی نہیں دیئے۔
انہوں نے کہاکہ سیاستدان اس ملک میں ابھی پیدا ہی نہیں ہوئے ،20برس میں ایک سیاستدان بنایا جاتاہے اور جب وہ بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو اٹھا کر باہر پھینک دیاجاتا ہے ۔
جاوید ہاشمی نے کہاکہ اس معاملے میں سیاستدان اور فوج ملوث ہیں اس لئے ہم کودوبارہ حلف اٹھانا چاہئے کہ جو بھی آئین کی خلاف ورزی کرے گا اس کو قانون کے مطابق سزا ملے گی ۔
انہوںنے مزید کہاکہ میں توقع کرتا ہوں کہ ہماری فوج اور سپریم کورٹ جمہوریت کی نگہبانی کرے گی ۔