ایم کیو ایم سےمتعلق 24گھنٹوں میں بڑی خبر آ سکتی ہے-کامران ٹیسوری

 

کراچی:ایم کیو ایم کے رہنما کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے حوالے سے 24گھنٹے میں بڑی اچھی خبر آسکتی ہے۔ عامر لیاقت تحریک انصاف میں مطمن نہیں ہیں اور بہت جلد وہ ایم کیوایم میں واپس آجائیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کامران ٹیسوری نے عامر لیاقت کے حوالے سے یہ دعویٰ کیاہے کہ وہ تحریک انصاف میں عدم اطمینان کا شکار ہیں اور واپس ایم کیو ایم میں آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات مل کر لڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے حوالے سے 24گھنٹوں میں بڑی خبر آسکتی ہے ۔