اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 29ویں رمضان کو عید کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں،عید کا چاند 29 ویں رمضان کو نظر آسکتا ہے۔
شوال کا چاند 14 جون کو پیدا ہوجائے گا جب کہ 14 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں برس دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوا ہے۔