ریحام خان عائشہ گلالئی پارٹ 2 ہیں،ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد:ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاکہ ریحام خان عائشہ گلالئی پارٹ 2 ہیں،کیوں کہ پہلے عائشہ گلالئی نے ایک بلیک بیری کا ذکر کیا تھا اب ریحام خان نے کہا ہے کہ میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے اور تحریک انصاف اسی سے خوفزدہ ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ جھوٹے اور من گھڑت بیانات کا سہارا لے کر الزامات نہ لگائے جائیں، کیا عمران خان کا بلیک بیری قبر میں لے کر جانا ہے اگر بلیک بیری عمران خان کا ہے تو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے یا اس کا فرانزک کروا لیا جائے۔