تمام نام دینے کے باوجود پولیس کسی کو گرفتار نہیں کررہی،عائشہ احد

مجھے اور میری فیملی کو فوراً گرفتار کیا گیا تھا

               
June 8, 2018 · قومی

لاہور:عائشہ احد نےکہاکہ آج ریکارڈکرائےگئےبیان میں کافی انکشافات کیےہیں 2010 سےاب تک کی صورتحال سےپولیس کوآگاہ کردیاہے ۔
عائشہ احد نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکےحکم پرمقدمہ درج کیاگیالیکن پولیس نےمقدمےمیں نامزدکسی ملزم کوگرفتارنہیں کیاجبکہ مجھےاورمیری فیملی کوانہوں نےفوراًگرفتارکروایاتھالیکن یہاں پولیس کو تمام نام دینےکےباجودپولیس ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کررہی؟۔
عائشہ احد نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت طاقتورہیں،ڈرہےتحقیقات میں ایف آئی آرخارج نہ کرادیں۔