حسن عسکری کو وجہ تنازع نہیں بننا چاہیے۔سعد رفیق

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمار ی جماعت کو نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کے نام پر تحفظات ہیں یہ تاریخی انتخابات ہیں ، ان میں حسن عسکری کو وجہ تنازع نہیں بننا چاہیے،امید ہے وہ خود اپنا نام واپس لے لیں گے۔مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے تقرر پر اعتراضات اٹھا تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پرالیکشن کمیشن نظر ثانی کرے ۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حسن عسکری غیر جانبداربالکل نہیں ہیں اور ہماری جماعت کو نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کے نام پر تحفظات ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حسن عسکری صاحب کا احترام کرتے ہیں،وہ پڑھے لکھے قابل آدمی ہیں لیکن ان کے سیاسی تصورات اور نظریات بالکل واضح ہیں۔