ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہونے والی ہے۔اعجازچوہدری

لاہور: تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 133 اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ 25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا ۔ اعجاز چوہدری کا کہناتھا کہ پنجاب سمیت پورا ملک تحر یک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی انشاء اللہ 2018میں ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے ۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا ، قوم کرپٹ ، چور، لیٹرے اور جھوٹے سیاستدانون سے نجات کا تہیہ کرچکی ، نواز شریف انٹرنیشنل جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں ان کو احمقوں نے گھیر رکھا ہے۔