مشرف کی واپسی کے لئے شناختی کارڈپاسپورٹ بحالی کا حکم

لاہور:سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کی واپسی یقینی بنانے کے لئے ان شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دے دیاہے۔عدالت نے پرویز مشرف کے مقدمہ کی سماعت کے لئے دو دن میں اسپیشل کورٹ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ سماعت پر چیئرمین نادرا نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں،چیف جسٹس نے چیئرمین نادرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرکے کیوں اس کی واپسی روکنے کا عذر پیدا کررہے ہیں؟ فاضل بنچ نے پرویز مشرف کے ٹرائل کے لئے دو روز میںا سپیشل کورٹ قائم کرنے کا حکم دیاہے اور مشرف کے بلاک کارڈ اور پاسپورٹ کو کھولنے کے لئے نادرا کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے پرویز مشرف کو واپسی کے لئے تحفظ دیا تھا، انہیں ایئر پورٹ سے عدالت تک گرفتار نہ کیا جائے۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف واپس آئیں اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔