چترال میں خواتین کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

 

پشاور : چترال میں کیلاش کی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو پشاور پولیس نے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ چترال میں خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کا نام ایمل ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایمل نے چترال میں کیلاش کی خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی جو کہ انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور صارفین نے اسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس حکام حرکت میں آئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا تاہم آج اسے گرفتار کر لیا گیاہے ۔