جواین ویگنر کراچی میں امریکی قونصل جنرل تعینات

کراچی :جواین ويگنر نے کراچی ميں نئی امریکی قونصل جنرل کے طور پر اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں، جواین ويگنر امریکا کی فارن سروس کی سینئر رکن ہیں۔ویگنر نے حال ہی ميں واشنگٹن ميں بورڈ آف ايگزامنرز ميں خدمات انجام دی چکی ہیں جو امریکا کے لئے نئے سفارت کاروں کا انتخاب کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل قونصل جنرل ويگنر یوکرین کے دارالحکومت کيف ميں امریکی معاون رابطہ کار تھیں۔ امریکاور ديگر ڈونر اداروں کی امدادی سرگرميوں اور یو کرین کی حکومت کے درميان رابطہ کاری ان کی ذمے داریوں ميں شامل تھی۔قونصل جنرل ويگنر امریکا کے يورپی یونین کے لئے مشن ميں منسٹر کونسلربرائے سياسی امور کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

جواین ويگنر پاکستان سے متعلق امور کي ڈپٹی ڈائریکٹر، کابل ميں امریکی سفارت خانے ميں سياسی و عسکری امور کی ڈپٹی کونسلراور برونڈی ميں امریکی سفارت خانے ميں ڈپٹی چیف آف مشن رہ چکی ہیں۔قونصل جنرل ويگنر نے سينٹ لوئی یونیورسٹی آف لا سے قانون ميں ڈاکٹریٹ اور نيشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نيشنل وار کالج سے نيشنل سيکورٹی اسٹريٹجی ميں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

 

جواین ويگنر براڈوے میوزیکل اور سينٹ لوئی کارڈينلز بيس بال ٹيم کی مداح اور شوقيہ موسيقار ہيں۔ ان کی مرتب کی ہوئی دھنوں کا پہلا شو برسلز ميں ہوا تھا۔