پاک فوج کے 37افسران کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی
پاک فوج کے پرموشن بورڈ نے 987افسران کی ترقی پر غور کیاتھا
راولپنڈی : پاک فوج کے 37افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج پاک فوج کے پرموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں میڈ یکل کور کے 9افسران سمیت 37بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔واضح رہے کہ پاک فوج کے پرموشن بورڈ نے 987افسران کی ترقی پر غور کیا ۔
